مہنگائی سے ستائی عوام پر ایک اور بم گر گیا

مہنگائی سے ستائی عوام پر ایک اور بم گر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ابدالی ) اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج برقرار، درجہ دوم کے گھی اور آئل بنانے والی کمپنیوں نے گھی اور آئل کی قیمتوں میں 5 سے7 روپے اضافہ کردیا، گھی اورآئل کی قیمتوں میں اضافے پرشہری بلبلا اٹھے، کہتے ہیں کم ازکم کھانے پینے کی بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو حکومت کنٹرول کرے۔

اوپن مارکیٹ کے سمندر میں مہنگائی کے غوطے کھاتی عوام کیلئے ایک اور غوطہ، درجہ دوم کا گھی اور آئل بنانے والی کمپنیوں نے قیمتوں میں مزید 5 سے 7 روپے فی کلوگرام کا اضافہ کردیا ہے۔ درجہ دوم کے گھی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو گرام اضافہ کے بعد 230 روپے فی کلوگرام میں فروخت کیا جارہا ہے۔

اسی طرح درجہ دوم کا آئل بھی 7 روپے فی کلوگرام مہنگا ہوگیا ہے۔ درجہ دوم کا آئل اب 233روپے سے بڑھ کر 240 روپے فی کلو گرام میں فروخت ہورہا ہے۔ گھی اور آئل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شہریوں کا سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور انکی قوت خرید ختم ہوکر رہ گئی ہے مگر حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آتی۔

شہریوں نے مزید کہا کہ مافیا دونوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں مگر حکومت اور قیمتیں کنٹرول کرنے والے ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔