ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنت مرزا کی بہن بھی ٹک ٹاک پر چھاگئی

جنت مرزا کی بہن بھی ٹک ٹاک پر چھاگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) ٹک ٹاک کوئین جنت مرزا کے پاکستان میں مداحوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ان کی تصاویر، ویڈیوز کو پسند کیاجاتا اور چاہنےوالوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیاجاتا اب ان کی چھوٹی بہن نے بھی ٹک ٹاک پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن ہوئی ہیں،   ٹک ٹاک پر 10 ملین یعنی ایک کروڑ فالوورز ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ٹک ٹاک سے اپنی پہچان بنانے والی جنت مرزا کا نام آج کسی تعریف کا محتاج نہیں، لاکھوں چاہنے والے ٹک ٹاکر صارفین بیوٹی کوئین کی تصاویر یا ویڈیوز کو دیکھنے کے منتظر رہتے ہیں، جنت مرزا ٹک ٹاک پر متحرک رہتی ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز اپلوڈ کرتی رہتی ہیں، اب ان کی چھوٹی بہن نے بھی ٹک ٹاک پر اپنی پہچان بنالی اور ان کے فالوورز کی تعداد بھی 10 ملین یعنی ایک کروڑ ہوگئی۔

جنت مرزا کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے، بڑی بہن کے نقش قدم پر چلنے والی چھوٹی بہن علشبہ انجم بھی سوشل میڈیا پر اکثر وقت گزارتی نظر آتہ ہیں،فیصل آبادکی ٹک ٹاک کوئین جنت مرزا پاکستان کی پہلی 11 ملین فالوورز رکھنے والی  پہلی ٹک ٹاکر ہیں جس کے بعد آفتاب کنول،ذوالقرنین سکندر کے بعدعلشبہ انجم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ٹک ٹاک پر ان کے 10 ملین فالوورز ہیں۔

دوسری جانب ٹک ٹاک کوئین جنت مرزا نے بہن کو مبارکباد دیتے  اپنی انسٹا گرام سٹوری میں علشبہ انجم کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا سکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔اور ساتھ میں لکھا کہ’10 ملین فالوورز مکمل ہونے پر تمہیں بہت مبارک ہوں۔‘اپنی خوشی کا اظہارت کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’میری بہن ایسے ہی آگے بڑھتی رہو۔‘

واضح رہےکہ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 11 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے، دوسرے نمبر پر کنول آفتاب ہیں جن کے   ٹک ٹاک پر 10 ملین سے زائد فالوورز ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر ذوالقرنین سکندر ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer