’’بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں‘‘

’’بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئےضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اگلے برس کے ابتدائی مہینوں میں بلدیاتی الیکشن کرانا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کی قیادت میں پنجاب کے تینوں ریجن کے صدور اورجنرل سیکرٹریز نے ملاقات کی ہے۔  اس موقع پرصوبہ پنجاب میں پارٹی امور اور کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نچلی سطح پر پارٹی کو فعال اور موثر بنانے کیلئے تجاویز پر غوراورگورننس کو بہتر بنانے کیلئے باہمی مشاورت کے سلسلے کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وزیر اعلی نے کہا ہے کہ کارکن تحریک انصاف کا قابل قدر اثاثہ ہیں،ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے گا، تحریک انصاف کے عہدیدار اور کارکن ہمارے سر کا تاج ہیں، تحریک انصاف کے عہدیداروں اور کارکنوں کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر ہوں گے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ جلد اضلاع کے دورے شروع کررہا ہوں۔

تحریک انصاف کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ہر ضلع میں جا کر ملاقات کروں گا، عوام کے مسائل کے حل کیلئے پارٹی عہدیداروں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھوں گا جبکہ پارٹی عہدیداروں کی تجاویزکوپوری اہمیت دی جائےگی اورقابل عمل تجاویز پر عملدرآمد ہوگا۔

Shazia Bashir

Content Writer