ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کا تیسرا کانووکیشن

ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کا تیسرا کانووکیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے تیسرے کانووکیشن کا انعقاد، ایم بی اے اور بی بی اے کے تین سو گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کر دی گئیں۔

ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کا تیسرا کانووکیشن پی سی ہوٹل میں منعقد ہوا،  کانووکیشن میں پرنسپل کالج ڈاکٹر مبشر منور خان، ڈین ڈاکٹر سلیم مظہر، رجسٹرار ڈاکٹر خالد خان اور کنٹرولر امتحانات رؤف نواز سمیت متعدد گریجویٹس نے شرکت کی۔ کانووکیشن میں بی بی اے اور ایم بی اے کے 300 گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں، سیشن 2013 سے 2017 کے دوران بہترین تعلیمی کارکردگی دکھانے والے بیس گریجویٹس کو میڈلز سے نوازا گیا۔

 بی بی اے کی طاہرہ سلیم، کرن خالد، امام قیصر، محمد تیمور بیگ کو میڈلز دیے گئے جب کہ ایم بی اے کی سلمہ عتیق، ماریہ رشید، فاخرہ منظور، سائرہ ناز، فرحان علی شمس، زینب زمان ملک، عمارہ عرفان، امارہ منور، اقراء حفیظ، حافظ محمد فیضان اور رخسانہ بتول میڈلز لینے والوں میں شامل ہیں۔

 پرنسپل کالج ڈاکٹر مبشر منور نے بتایا کہ ہیلے کالج کے گریجویٹس کو سو فیصد ملازمتیں ملتی ہیں، ڈگریاں وصول کرنے والے طلبا کا کہنا ہے کہ ہیلی کالج ٹاپ بزنس ایجوکیشن کا ادارہ ہے۔

گریجویٹس کا کہنا تھا کہ ہیلی کالج نے صرف کلاس روم تک ہی نہیں بلکہ پیشہ وارانہ امور کو سکھانے میں بھی ہماری مدد کی۔

تیسرے کانووکیشن میں گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کرنے کے لیے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد مدعو تھے، اُن کی جانب سے شرکت نہ کرنے پر طلبا نے مایوسی کا اظہار کیا۔