سٹی 42: صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے اہم ویڈیو بیان دیتے ہوئے کہا کل وفاقی حکومت،پنجاب حکومت اور سندھ حکومت کے نمائندوں سے گورنر ہاؤس میں مذاکرات ہوں گے۔
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کل وزیر مواصلات عبدالعلیم خان،وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر مذاکرات کیلئے کراچی پہنچیں گے۔مذاکرات میں گورنر سندھ ،وزیر مواصلات،وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب،وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اور دیگر حکومتی نمائندے شامل ہوں گے۔
8 دن سے ہماری پر امن ملک گیر ہڑتال جاری ہے ,پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز احتجاج پر ہیں .امید کرتا ہوں بہت جلد ہمارے مسائل حل ہوں گے اور ٹرانسپورٹ کا پہیہ چلنا شروع ہو جائے گا۔
مطالبات کی منظوری تک ہماری پر امن ملک گیر ہڑتال جاری رہے گی۔
پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز پر امن رہیں بہت جلد خوشخبری ملے گی۔وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کی یقین دہانی میں نہیں آئیں گے .