سٹی 42 : ڈاٹ گلبرگ کیفےمیں"ان دیکھی ان کہی کہانیوں"کےعنوان سے آرٹ نمائش کی گئی۔
آرٹ نمائش کا انعقاد ماہم ملک اورماہا ملک کی جانب سے کیا گیا۔ معروف آرٹسٹ محمود بھٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر 20سے زائد نوجوان فنکاروں کے فن پارے نمائش میں رکھے گئے۔
مصوری کے فن کو چاہنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نمائش میں شریک ہوئی۔ شرکاء نے نوجوان مصوروں کے کام کوبےحد سراہا۔