ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی اداکارہ شویتا تیواری ڈینگی کے باعث ہسپتال منتقل

بھارتی اداکارہ شویتا تیواری ڈینگی کے باعث ہسپتال منتقل
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ شویتا تیواری ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کے بعد اسپتال میں داخل ہوگئیں۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 45 سالہ شویتا تیواری گزشتہ چند روز سے طبیعت کی خرابی کا سامنا کر رہی تھیں، بعد ازاں طبی معائنے کے دوران انہیں ڈینگی کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

اداکارہ کی علالت کی خبر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد مداح ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ شویتا تیواری ان دنوں رئیلٹی شو ’دی ٹریٹرز سیزن 2‘ کے باعث بھی خبروں میں ہیں۔ وہ اس شو میں شامل 21 شرکا میں سے ایک ہیں جبکہ پروگرام کا پریمیئر 13 اگست کو پرائم ویڈیو پر ہوا ہے۔