ویب ڈیسک : شکارپور میں چک کے کچے میں کلہوڑا اور جتوئی قبائل کے دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔
دریا میں چلنے والی کشتی بھی فائرنگ کی زد میں آگئی، فائرنگ سے کشتی میں سوار آصف مہر نامی شخص موقع پر جاں بحق، جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں جتوئی برادری کا ایک شخص بھی جاں بحق ہوگیا۔
کچے کا علاقہ ہونے کے باعث پولیس کو جائے وقوعہ تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ دونوں گروپوں کے درمیان دیرینہ تکرار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، شدید فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔