ویب ڈیسک : راولپنڈی پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم کو ملتان ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا، ملزم پر گاڑی سے ایک شخص کو کچلنے کا الزام ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام کے مطابق اشتہاری ملزم 9 سال سے تھانہ بنی راولپنڈی کو مطلوب تھا۔ حکام نے بتایا کہ ملزم پر 2018ء میں گاڑی سے ایک شخص کو کچلنے کا الزام ہے۔
ملزم کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے پر ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔