ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرمیں مختلف ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق، پولیس اہلکار زخمی

شہرمیں مختلف ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق، پولیس اہلکار زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : شہرمیں مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ۔ 

اقبال ٹاؤن میں بھیکے وال موڑ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 65 سالہ شفاقت کے نام سے ہوئی، متوفی محمد پورہ چونگی امر سدھو کا رہائشی تھا، لاش مردہ خانہ منتقل کردی گئی ۔ 

پولیس کا کہنا ہےکہ ریس کورس کےقریب گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ کانسٹیبل معاذ کو سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا، مزید تحقیقات جاری ہے ۔