ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 60 مستحق بچیوں کی شادی کی اجتماعی تقریب17 اگست کو ہوگی

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 60 مستحق بچیوں کی شادی کی اجتماعی تقریب17 اگست کو ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: 60 دلہنیں، 60 خاندان اور نئی زندگی کا آغاز، الخدمت  فاونڈیشن  60 مستحق  بچیوں کی شادی کی اجتماعی تقریب کروا کر 60 گھر بسا رہا ہے ۔

سینئر منیجر میڈیا ریلشنز الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان شعیب ہاشمی کا کہنا تھا کہ کسی باپ کے لیے اپنی بیٹی کو دلہن بنانا زندگی کی سب سے بڑی خوشیوں میں سے ایک ہوتا ہے، لیکن ہمارے معاشرے میں کئی غریب والدین صرف مالی مشکلات کے باعث یہ خواب پورا نہیں کر پاتے۔الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے ایسے ہی خاندانوں کی خوشی اپنے ذمے لے لی ہے۔
17 اگست کو لاہور میں 60 مستحق لڑکیوں کی شادی ہوگی اور 60 گھرانوں میں خوشیاں داخل ہوں گی۔
اس موقع پر دلہنوں کو شادی باکس، سلامی اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جائے گا، جبکہ دلہنوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے کھانے کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔