سٹی 42: گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال بدستور جاری ہے, مطالبات تسلیم ہونے تک ہڑتال ختم نہیں ہوگی.
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحادمحمد اویس چوہدری نے کہا ہڑتال ختم ہونے کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں، ٹرانسپورٹرز اپنے مطالبات اور موقف پر مکمل طور پر قائم ہیں،حکومت سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں،حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان تاحال ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
مطالبات پر تاحال کوئی حتمی پیش رفت نہیں ہوئی،ٹرانسپورٹرز اتحاد اور یکجہتی برقرار رکھیں۔افواہوں پر کان نہ دھریں، صرف اتحاد کی مستند اطلاعات پر اعتماد کریں۔
تمام مطالبات تسلیم ہوں گے تو ہی ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ ہوگا۔