سٹی 42 : (مانسہرہ) گھڑی حبیب اللہ کے علاقے جاگیر کے مقام پر دریائے کنہار میں نہاتے ہوئے دو نوجوان پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئے۔
ریسکیو 1122 اور ریسکیو والنٹیئر ٹیموں کی جانب سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ جس کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے والنٹیئر ڈائیورز اور مقامی افراد کی معاونت سے دونوں افراد کی لاشیں نکال لی۔ دونوں افراد کے جسدِ خاکی کو گھڑی حبیب اللہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریکسیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت کامران اور صلاح الدین کے ناموں سے ہوئی ہے ۔