سٹی 42 : چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکس پر پیغام جاری کیا ہے ، جس میں انہوں نے کہا کہ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں آج رات یوم آزادی کی مناسبت سے تقریبات ہوں گی۔ میچ کے اختتام پر معروف گلوکار ندیم لونے والہ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔
محسن نقوی نے کہا کہ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں نیشنل چیمپئنز کپ ، پاکستان گرینز بمقابلہ پاکستان بلیوز کا میچ جاری ہے ۔ سٹیڈیم میں داخلہ فری، شائقین کرکٹ بھرپور شرکت کریں ۔
کرکٹ سٹارز صاحبزادہ فرحان، عرفات منہاس، حسن علی، سفیان مقیم، فخر زمان، شاداب خان فہیم اشرف ، نسیم شاہ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ان ایکشن ہوں گے۔