رانا آ زر: نیشنل چیمپئنز بیڈمنٹن فائٹ کے فاتح کھلاڑیوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، وزیر تعلیم نے کامیاب کھلاڑیوں کو بیرونِ ملک سیاحتی دورے پر بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔
جمنیزیم ہال میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نیشنل چیمپئنز بیڈمنٹن فائٹ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کے ٹاپ 32 مرد و خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
وزیر تعلیم نے مینز ڈبلز، ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز کے فاتح کھلاڑیوں کو بیرونِ ملک سیاحتی دورے کی دعوت دی۔
مزید برآں، اس موقع پر کھلاڑیوں نے نقد انعامات اور حوصلہ افزائی پر وزیر تعلیم کا شکریہ ادا کیا۔