ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک ہی خاندان کے40 افراد لقمہ اجل بن گئے

ایک ہی خاندان کے40 افراد لقمہ اجل بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا میں کراوڈ برسٹ، بارشوں، سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، ایک ہی خاندان کے چالیس افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

 خاندان کے سربراہ نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کو لینے اسلام آباد گیا تھا لیکن جب گھر واپس پہنچاتو صرف ایک بھائی بچا تھا جبکہ ایک بھائی اور بیٹا میرے ساتھ تھا۔ خاندان کے دیگر چالیس افراد اس سیلاب کی نظر ہوگئے ہیں، اب پورے خاندان میں، فقط میں، میرا یہ بیٹا اور دو بھائی رہ گئے ہیں، جو سیلاب کے وقت گھر نہیں تھے ۔