ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی

flash flood, thunderstorm forecast, cloud burst, NDMA, Dissenter management, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ میں آج رات موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔کرک، بنوں، ہنگو اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش (تھنڈر سٹارم) آنے کا امکان ہے۔مہمند، کرم، مردان، صوابی، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، میں بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع اور اس کے ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں جمعرات کی شب سے خوفناک بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا رکھی ہے،  ان بارشوں سے آنے والے سیلاب میں اب تک 200  افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

 بونیر میں ایک سو بیس سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے۔ اس علاقہ مین پہاڑوں پر کئی گاؤں سیلابی ریلوں کا نشانہ بنے۔ کلاوڈ برسٹ کے بعد سیلاب کئی گاؤں بہا لے گیا۔ سیلابی ریلوں میں جانور اور گاڑیاں بھی بہہ گئیں۔

سوات میں بپھرا دریا  راستے میں آنے والی ہر چیز تنکوں کی طرح بہا لے گیا، مینگورہ سے گزرنے والی ندی کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، پانی نے گھروں کی نچلی منزلوں کو آدھا ڈبو دیا۔

سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 21 افراد جاں بحق ہوگئے۔  مانسہرہ کے گاؤں ڈھیری حلیم میں رات گئے بارش کے دوران سیلابی ریلے میں بہنے والے 16 افراد کی لاشیں بٹگرام سے نکال لی گئیں، بونیر، باجوڑ، مانسہرہ اور بٹگرام کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔