سٹی 42: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلابی صورتحال سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ قدرتی آفات انسان کے اختیار سے باہر ہیں،یہ کڑا وقت ہے، سانحات بہت تکلیف دہ اور آزمائشی ہوتے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاسانحے نے متاثرہ خاندانوں اور پوری قوم کو افسردہ کر دیا ہے،بلوچستان کے عوام خیبر پختونخوا کے بھائیوں بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی میں ہیں،انھوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ ہر فرد کی تکلیف ہمارے لیے مشترکہ درد کی مانند ہے۔ سرفراز بگٹی نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی، خیبر پختونخوا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ریلیف مشن پر جانے والے بہادر اہلکار المناک حادثے کا شکار ہوئے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر کے لیے دعا گو ہیں ۔