سٹی 42: پی ایچ اے نے چوبچہ پھاٹک پر بننے والے بیجنگ انڈر پاس کا نقشہ بگاڑنا شروع کردیا
انڈر پاس کی دونوں اطراف کرب سٹون لگا کر گرین بیلٹ کی تعمیر شروع کردی،انڈر پاس کی بیرل مزید تنگ ہوگئی ، ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونا شروع ہوگئی ، پی ایچ اے نے انڈر پاس کے کسٹوڈین ایل ڈی اے کو اعتماد میں نہیں لیا، ایل ڈی اے کو اعتماد میں لینے کی بجائے ٹیپا کا این او سی لے کر کام چلا لیا گیا، تعمیراتی کام کرانے سے پہلے ایل ڈی اے انجنئیرنگ ونگ کو اعتماد میں لیا جانا لازم تھا۔
اس سے قبل بھی پی ایچ اے نے حسین چوک پر کام شروع کیا تھا،حسین چوک پر ایل ڈی اے کے احتجاج کے بعد آج تک کام بند ہے،بیجنگ انڈر پاس کے اندر تعمیراتی کام کرنے سے ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں،انڈر پاس کی بیرل میں لین پر بیوٹیفکیشن کا کام ٹریفک انجنئیرنگ کی منطق سے باہر ہے
