سٹی 42: ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، 17 اشیا مہنگی ہوگئیں
مہنگائی کی مجموعی سالانہ 2.21 فیصد تک پہنچ گئی،ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 17 اشیاء مہنگی اور 9 سستی ہوئیں ،حالیہ ہفتے میں ٹماٹر 12.6 ، چکن 4.68 اور انڈے 2.1 فیصد مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں پیاز 1.98 ، لہسن 1.6 اور آٹا 1.4 فیصد مہنگا ہوا ،اس دوران گڑ اور دال ماش بھی مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں کیلے 2.5 اور آلو 1.65 فیصد سستا ہوا،ایک ہفتے میں 25 اشیاء کی قیمتیں برقرار رہیں۔