سٹی 42: چہلم اورعرس مبارک پر لاہورپولیس کافول پروف سکیورٹی پلان جاری ہے ۔
دربارکےاطراف،شہر میں 40 مجالس اور13 جلوسوں کے سکیورٹی پلان پرعملدرآمدجاری ہے ، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لے رہے ہیں،ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ، ڈی آئی جی آپریشنز کا اندرون شہر سے نکلنے والے مرکزی جلوس کے روٹ کا بھی دورہ کیا۔ مرکزی جلوس کے روٹ پر ہائی الرٹ، منسلک راستوں پر بھاری نفری تعینات ہے ، ڈی آئی جی فیصل کامران نے کہا سیف سٹی کیمروں سے روٹ لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کیا جا رہا ہے،جلوس کے راستوں کی بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات، گشت بھی جاری
مقررہ داخلی راستوں کے سوا کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ہے ، مرکزی جلوس پر 7 ہزار سے زائد افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہے۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔شہری پولیس کا ساتھ دیں، مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع کریں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App