ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جشن آزادی پر ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ؛ صوبہ بھر میں277 افراد گرفتار

جشن آزادی پر ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ؛ صوبہ بھر میں277 افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جشن آزادی پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ سمیت مختلف قانون شکنی  کے واقعات سامنے آئے 
 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں 277 قانون شکن عناصر گرفتار کئے ، پولیس نے 249 مقدمات درج کیے،ون ویلنگ پر 162 ملزمان گرفتار کیے ، 147 مقدمات درج کیے ۔ہوائی فائرنگ پر 13 ملزمان گرفتار کیے ، 13 مقدمات درج کیے 
سائلنسر موڈیفیکیشن سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر 102 ملزمان گرفتار، 89 مقدمات درج ہوئے ، لاہور میں مختلف خلاف ورزیوں پر 92 قانون شکن گرفتار، 89 مقدمات درج کیے گئے 
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی یوم آزادی پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر فورس کو شاباش دی ، یوم آزادی تقاریب کے پر امن انعقاد پر سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو شاباش دی گئی ، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز سمیت سینئر افسران نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا