ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رافیل سمیت بھارتی طیارے گرانے والے شاہین پہلی بار منظر عام پر آگئے

رافیل سمیت بھارتی طیارے گرانے والے شاہین پہلی بار منظر عام پر آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کے رافیل طیاروں اور جدید روسی دفاعی نظام ایس-400 کو تباہ کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہین پہلی بار منظر عام پر آ گئے۔ شجاعت کی داستان رقم کرنے والوں کو یومِ آزادی کے موقع پر ایوانِ صدر میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ستارہ جرأت سے نوازا گیا۔

دشمن کا غرور خاک میں ملانے والے غازیوں کو پہلی بار قوم نے 14 اگست کو ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں دیکھا جہاں صدر مملکت آصف زرداری نے انہیں اعزاز سے نوازا۔ستارہ جرأت پانے والوں میں ونگ کمانڈر بلال رضا اور ونگ کمانڈر حماد ابن مسعود، اسکواڈرن لیڈر یوسف خان، اسکواڈرن لیڈر اسامہ اشفاق، اسکواڈرن لیڈر حسن انیس، اسکواڈرن لیڈر طلال حسن، اسکواڈرن لیڈر فدا محمد اور فلائٹ لیفٹیننٹ اشہد عامر  شامل ہیں۔

 

قوم کے ان شاہینوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت کے اہداف کو تکمیل تک پہنچایا اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

یاد رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان پر فضائی حملہ کیا جس میں 80 سے زائد بھارتی طیاروں نے شرکت کی۔ جوابی کارروائی میں پاکستان کے 50 جنگی طیاروں نے حصہ لیا اور دشمن کے رافیل سمیت 6 طیارے مار گرائے۔ 10 مئی کو پاکستان نے بھارت پر جوابی حملہ کیا اور روسی ساختہ میزائل دفاعی نظام ایس 400 اور ایئر بیس سمیت کئی اہم فوجی تنصیبات تباہ کردی تھیں۔