ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج لاہور ہائیکورٹ سمیت شہر کی تمام مقامی عدالتوں میں مقامی تعطیل

آج لاہور ہائیکورٹ سمیت شہر کی تمام مقامی عدالتوں میں مقامی تعطیل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر آج لاہور ہائیکورٹ سمیت شہر کی تمام مقامی عدالتوں میں مقامی تعطیل ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے سالانہ تعطیلات کے کیلنڈر میں یہ چھٹی باقاعدہ طور پر شامل ہے،
 ہر سال حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر عدالتی کارروائیاں معطل رہتی ہیں۔ذرائع کے مطابق سیشن ججز، سول ججز، ماتحت عدلیہ کے افسران اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو اس تعطیل کے حوالے سے پیشگی آگاہ کر دیا گیا تھا، تاکہ مقدمات کے شیڈول میں ضروری ردوبدل کیا جا سکے۔ اس مقامی تعطیل کے باعث آج زیر سماعت کیسز کی تاریخیں ازخود ملتوی کر دی گئیں، جبکہ آئندہ سماعت کی نئی تاریخیں متعلقہ عدالتوں کی جانب سے جاری کی جائیں گی۔حضرت داتا گنج بخشؒ کا عرس لاہور کا ایک تاریخی اور مذہبی موقع ہوتا ہے، جس میں شہر بھر سے زائرین بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔ عدالتی ذرائع کے مطابق اس موقع پر عدلیہ کی تعطیل کا مقصد زائرین اور عوام کو تقریبات میں شریک ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے، جبکہ شہر میں ٹریفک اور سکیورٹی انتظامات کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer