ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موڈیز نے پاکستان کی مقامی و غیر ملکی کرنسی ریٹنگ بہتر کردی

 موڈیز نے پاکستان کی مقامی و غیر ملکی کرنسی ریٹنگ بہتر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 احمد منصور: بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی مقامی و غیر ملکی کرنسی ریٹنگ Caa2 سے بڑھا کر Caa1 کر دی اور کریڈٹ آؤٹ لک "مثبت" سے "مستحکم" کر دیا، جو بیرونی ذخائر میں بہتری، قرض ادائیگی کی صلاحیت میں اضافہ اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مالیاتی اصلاحات میں پیش رفت کا اعتراف ہے.

موڈیز کی ریٹنگ اپ گریڈ سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد میں اضافہ ہوا، ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال ہوئی، بین الاقوامی ریٹنگ کمپنی 'موڈیز' نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ کو اپ گریڈ کر دیا۔

پاکستان کی مقامی و غیر ملکی کرنسی ریٹنگ Caa2 سے بڑھا کر Caa1 کر دی، موڈیزکی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ آؤٹ لک "مثبت" سے بڑھ کر "مستحکم" قرار دے دی گئی۔

بیرونی ذخائر میں بہتری اور قرض ادائیگی کی صلاحیت پر اعتماد میں اضافہ ہوا، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مالیاتی استحکام اور اصلاحاتی اقدامات میں پیش رفت کا اعتراف، حالیہ اپ گریڈ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافے اور ٹیکس دائرہ کار وسیع کرنے کی صلاحیت پر اعتماد کا عکاس کرتی ہے۔

ایس آئی ایف سی کی پالیسیوں سے پاکستان کی عالمی ساکھ مضبوط، معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔