ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 طلاق چاہئے:امریکی گلوکار  کی اہلیہ شادی کے 3 ماہ بعد ہی عدالت پہنچ گئیں

 طلاق چاہئے:امریکی گلوکار  کی اہلیہ شادی کے 3 ماہ بعد ہی عدالت پہنچ گئیں
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکی گلوکار مکی میڈن کی اہلیہ شادی کے 3 ماہ بعد ہی طلاق کے لیے عدالت پہنچ گئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 46 سالہ مکی میڈن اور کیتھرن بلیئر بومین کی شادی رواں سال مئی میں ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیتھرن بلیئر بومین نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کی لاس اینجلس کاؤنٹی کی عدالت میں 12 اگست کو اس حوالے سے درخواست دائر کی ہے۔

خاتون نے درخواست میں اپنے خاوند پر گھریلو زیادتی کا الزام لگایا ہے جبکہ طلاق کے حوالے سے اختلافات کا ذکر کیا ہے۔