ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج صبح بھی ہلکی بارش ہونے کا امکان

Lahore weather forecast, weather update, Monsoon, City42, Partly cloudy, early morning showers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں آج صبح بھی ہلکی بارش ہونے کا  امکان ہے۔ آسمان پر بادل دن کا بیشتر حصہ رہیں گے تاہم ٹمپریچر کل یومِ آزادی کی نسبت کچھ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

موسم کے نجی سٹوڈنٹس کے مطابق آج شب لاہور میں موسم خوشگوار رہے گا اور صبح علی الصبح یا دن چڑھنے کے بعد ابتدائی گھنٹوں میں کچھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران اگر بارش نہ ہوئی تو دن مین ٹمپریچر قدرے بڑھ سکتا ہے۔ آج کی بارش سے بھی لاہور شہر میں "اربن فلڈ" آنے کا کوئی امکان نہیں۔

کل جمعرات کو یومِ آزادی کا آغاز ہلکی بارش سے ہوا تھا جو وقفے وقفے سے دوپہر تک ہوتی رہی تھی۔ اس ہلکی بارش نے ماحول میں  گرمی بالکل غائب کر دی تھی اور دن بھر موسم خوشگوار رہا۔

آج لاہور شہر اور نواحی علاقوں میں آسمان پر بادل رہیں گے تاہم بارش ہونے کا امکان سرف صبح کے وقت ہی ہو گا۔

دن کے دوران زیادہ سے زیادہ ٹمپریچر  32 ڈگری سیلسئیس تک ہو سکتا ہے۔