ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں سکول میل پروگرام کا آغاز آئندہ ماہ ہوگا

 پنجاب کے سرکاری سکولوں میں سکول میل پروگرام کا آغاز آئندہ ماہ ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : پنجاب کے سرکاری سکولوں میں سکول میل پروگرام کا آغاز آئندہ ماہ ہوگا ۔ 

 وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ سکول میل پروگرام پہلے مرحلے میں 3 اضلاع میں شروع ہوگا، ابتدائی طور پر جنوبی پنجاب کے 3 اضلاع سے میل پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔پہلے مرحلے میں ڈی جی خان، مظفر گڑھ اور راجن پور کے سرکاری سکولوں میں بچوں کو دودھ اور کھانا فراہم کیا جائے گا۔ سکول میل پروگرام کو مرحلہ وار تمام اضلاع تک پھیلایا جائے گا۔ جنوبی پنجاب کے اکثر اضلاع میں بچے ذہنی اور جسمانی لحاظ سے کمزور ہیں۔ کمزور طلبہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے دودھ اور کھانا فراہم کیا جائے گا۔ 

 وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ سکول میل پروگرام سے تمام پبلک سکولوں کے طلبہ مستفید ہوں گے۔ میل پروگرام میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ مشاورت جاری، مستند کمپنی کے انتخاب اور اشتراک سے سکول میل پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی۔