ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اندرون سندھ ڈاکووں کے سپلائر کا اسلحہ خانہ پکڑا گیا، جدید اسلحہ کے ڈھیر برآمد

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شکارپور میں پولیس نے کاروائی کر کے ڈاکووں کے سپلائر کا بہت بڑا اسلحہ خانہ پکڑ لیا، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار  کر لیا گیا۔

 پولیس کی ٹیکنیکل خفیہ اطلاع  پر گاؤں ابراھیم پھنوڑ میں ٹارگٹڈ  کاروائی کی گئی,

اے ایس پی سید فاضل شاہ بخاری  نے بتایا کہ کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے جس میں 11 کلیشنکوف , 47 میگزین, 14700 ہزار  بلیٹ شامل ہیں ۔

 کاروائی کے دوران  ایک ملزم کو کار سمیت  گرفتار کیا گیا۔

 ملزم ,کے پی کے اور  پنجاب اور دیگر علاقوں سے اسلحہ لیکر شکارپور کے ڈاکوؤں کو فراھم کرتا تھا۔  ڈاکوؤں  اسلحہ کرائم اور دہشتگردی میں استعمال کرتے تھ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

گرفتار ملزم کی شناخت پرویز احمد کے نام سے ہوئی ہے، تعلق اباڑو سے ہے۔

دوسری بڑی کاروائی میں ڈکیٹی کے کیس میں مطلوب 3 ملزمان کو کو گرفتار کیا گیا ہے۔  گرفتار ملزمان سے 03 لاکھ نقدی  اور 14 تولہ سونا برآمد کیا گیا ہے۔  ملزمان نے ھاتھی گیٹ  کے علاقے میں  1 اگست کو ہندو تاجر گھنشام داس کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کی تھی۔