دکا نداروں نے من ما نے نر خ مقر ر کر دیے،سبز یو ں کی قیمت آسما نو ں پر

دکا نداروں نے من ما نے نر خ مقر ر کر دیے،سبز یو ں کی قیمت آسما نو ں پر
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ دلا ور:  منڈیوں میں سبزیوں کی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، سرکاری ریٹ لسٹ اور بازار میں فروخت ہونے والی سبزیوں کی قیمتوں میں فرق برقرار۔
پیاز درجہ اول سرکاری نرخ 52 روپے، بازار میں65 کلو میں فروخت، ٹماٹر درجہ اول قیمت 110 روپے جبکہ بازار میں 130 روپے کلو میں فر و خت کیے جارہےہیں ۔

اس کہ علا وہ لہسن دیسی نرخ 255 بازار میں 300روپےکلو، ادرک 900 روپے، بازار میں 980 روپے کلو فروخت ہوتی رہی ہیں۔سبز مرچ اول ریٹ لسٹ کےمطابق 105 روپے، مارکیٹ میں 115، آلو70 بازار میں80روپے کلو، لیموں دیسی سرکاری قیمت 115 روپے بازار میں 130، بھنڈی 86 روپے، مارکیٹ میں 100 روپے، بینگن 130 روپے کلو جبکہ اوپن مارکیٹ میں 145 روپے کلوفروخت ہوتے رہےہیں۔

بند گوبھی 90 جبکہ مارکیٹ میں 100، شملہ مرچ 155 جبکہ مارکیٹ میں175 روپے، کھیرا دیسی90 جبکہ مارکیٹ میں 95 روپے کلو فروخت ہوتا رہاہے۔