ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف ستمبر میں واپس آ رہے ہیں: جاوید لطیف کا دعویٰ

 نواز شریف ستمبر میں واپس آ رہے ہیں: جاوید لطیف کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہےکہ نواز شریف ستمبر میں واپس آ رہے ہیں اورقوم انہیں چوتھی بار وزیراعظم بنائےگی۔

میاں جاوید لطیف کی زیرِ قیادت یوم آزادی کےموقع پر شیخوپورہ میں ریلی نکالی گئی، اس موقع پر خطاب میں میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹوکو بھی عالمی سازش کےذریعے اقتدار سے اتارکر ماراگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کوپاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کی سزا ملی، ان کا سی پیک کاعظیم تحفہ عالمی قوتوں کو ناگوارگزرا، عالمی سازش اب بھی جاری ہے لیکن نواز شریف کے راستے میں اب کوئی بارودی سرنگ برداشت نہیں کریں گے۔