ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا

سندھ میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر صحت نے صوبےمیں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہماری کوشش ہے کہ پولیوسےجلد چھٹکارا حاصل کریں۔ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہر  ہلکی  پھلکی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی باتوں پرہنسا ہی جاسکتا ہے، پاکستان کو 75 سال پہلے آزادی ملی تھی، اب عمران خان کون سی آزادی کی بات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جلسہ کریں اس سے لوگوں کومفت میں انٹرٹینمنٹ مل جاتی ہے، وہ اوران کی پارٹی لوگوں کی تفریح کے لیے میلا لگاتی ہے۔مون سون بارشوں پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ  کل ٹھٹھہ میں شدید بارش ہوئی اور لوگوں کو گھروں سے نکلنا پڑا تھا، ابھی دادو میں شدید بارش ہورہی ہے، پورے صوبے میں بارشیں ہورہی ہیں، اچھے برے لوگ ہرجگہ ہوتے ہیں،کچھ لوگ پرانی ویڈیو پھیلاکر انتشارپھیلاتے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer