یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی سے متعلق بڑی بات کہہ دی

 یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی سے متعلق بڑی بات کہہ دی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان  پیپلز پارٹی کے  رہنما اور سابق وزیر اعظم  یوسف رضا گیلانی نے  پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کو امپورٹڈ پارٹی کہہ دیا۔

یوسف رضا گیلانی  نے  ملتان کے حلقہ 157 میں خطاب کیا اور اس دوران   پی ٹی آئی  کی ممنوعہ  فنڈنگ کے حوالے سے عمران خان سمیت جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا آئین و قانون فارن فنڈنگ کی اجازت نہیں دیتا، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ پرچلتی ہے ، یہ امپورٹڈ پارٹی ہے اور   امپورٹڈ پارٹی نامنظورہے۔

انہوں نے مزید  کہا کہ ہم سب مقدمات پر عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں جب کہ عمران خان سڑکوں پرآنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer