ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالتی چھٹیوں کے دو ہفتے باقی رہ گئے

LHC
کیپشن: LHC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں کل 16 اگست سے موسم گرما کی تعطیلات کے ساتویں ہفتے کا آغاز ہوگا، عدالتی چھٹیوں کے دو ہفتے باقی رہ گئے۔

لاہور ہائیکورٹ میں چھ جولائی سے شروع ہونیوالی موسم گرما کی تعطیلات چار ستمبر تک جاری رہیں گی، تعطیلات کے دوران درخواست ضمانتیں، حبس بے جا، حکم امتناعی سمیت دیگر ارجنٹ نوعیت کے کیسز کی سماعت ہو رہی ہے۔ پرنسپل سیٹ پر 9 ججز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ججز روسٹر میں شامل چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی آئندہ ہفتے بھی سماعت نہیں کریں گے جبکہ پرنسپل سیٹ پر جسٹس چودھری محمد اقبال، جسٹس جواد حسن، جسٹس رسال حسن سید، جسٹس صفدر سلیم شاہد، جسٹس طارق ندیم، جسٹس عابد حسین چٹھہ، جسٹس انوار حسین، جسٹس علی ضیاء باجوہ اور جسٹس سلطان تنویر مقدمات کی سماعت کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer