کیمپ جیل میں کورونا پھرسر اٹھانے لگا

 کیمپ جیل میں کورونا پھرسر اٹھانے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کیمپ جیل میں کورونا پھرسر اٹھانے لگا، سمارٹ سیمپلنگ میں 40 قیدیوں کے ٹیسٹ کروائے گے 2 کی رپورٹ مثبت آگئی۔ مثبت آنے والوں میں کورونا ایک نیب کا اور ایک ایف آئی اے کا ملزم ہے۔

 

جیل انتظامی کا کہنا ہے کہ  مثبت آنے والوں میں کورونا ایک نیب کا اور ایک ایف آئی اے کا ملزم ہے،  دونوں قیدیوں کو فوری طور پر میو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ایک ملزم بخار کی وجہ سے پہلے ہی جیل ہسپتال میں زیرعلاج تھا،  ملزمان کے ٹرائل چل رہے تھے جس کی وجہ بار بار عدالت جارہے تھے۔

جیل انتظامیہ  کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان سے گزشتہ پانچ روز میں ملاقات کرنے والوں قیدی اور سٹاف ممبران کا بھی ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جیل ذرائع جیل کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے 2 ماہ قبل کورونا وائرس پر مکمل قابو پایا تھا،  پیشیوں پر جانے والے قیدیوں کومزید احتیاط برتنا ہوگی تاکہ دیگر قیدی محفوظ رکھے جاسکیں۔   

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی شدت کم ہورہی ہے تاہم فی الحال شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو جاری رکھنا ہوگا تاکہ وبا مکمل طور پر ختم ہوسکے،شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔ 

ذرائع کے مطابق 5 ماہ سے جاری کورونا وبا کا زور کم ہوتے ہی لاہوریوں نے یوم آزادی کا جشن مناتے کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز کو بھی یکسر نظر انداز کر دیا ، سڑکوں پر جشن آزادی کو روایتی جوش و خروش سے منانے والوں کی اکثریت نے ماسک کا استعمال نہیں کیا، خاص طور پر ٹولیوں کی شکل میں جشن آزادی مناتے منچلوں کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا ۔

 

 

Shazia Bashir

Content Writer