ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری; تیل و گیس کی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی دریافت کا سنگ میل حاصل

 پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری; تیل و گیس کی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی دریافت کا سنگ میل حاصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: توانائی کے حوالے سے پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے او جی ڈی سی کے باراگزئی ایکس-01 کنویں سے کمرشل پیداوار کا افتتاح کر دیا۔ 

او جی ڈی سی نے نَشپا بلاک کے براگزئی ایکس-1 کنواں سے تیل و گیس کی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی دریافت کا سنگ میل حاصل کر لیا۔ علی پرویز ملک نے کہا یہ کامیابی ملکی توانائی سیکیورٹی کے لیے اہم سنگ میل ہے۔ اس منصوبہ سے سالانہ 329 ملین ڈالر زرمبادلہ بچانے میں مدد ملے گی۔  نئی دریافتوں سے ملکی ذخائر میں اضافہ اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا۔ او جی ڈی سی کی تیل و گیس کی بڑی دریافت توانائی بحران میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

 ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق  صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ہونے والی تیل و گیس کی دریافتیں پاکستان کی بڑی ایکسپلوریشن کامیابی قرار دی گئی ۔ باراگزئی کنویں کی مجموعی پیداوار یومیہ 15000 بیرل تیل اور 45 ملین مکعب اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس تک پہنچ گئی ہے ۔ مستقبل میں پیداوار 25,000 بیرل یومیہ اور 60 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس تک بڑھنے کا ہدف مقرر کیا گیا ۔