ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گنگا رام ہسپتال میں یوٹیلیٹی بلز میں بڑا اضافہ، ڈاکٹرز اور نرسز پریشان

گنگا رام ہسپتال میں یوٹیلیٹی بلز میں بڑا اضافہ، ڈاکٹرز اور نرسز پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری:  گنگارام ہسپتال کی انتظامیہ نے ڈاکٹرز اور نرسز کے ہاسٹلز کے یوٹیلیٹی بلز میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ہاسٹلز میں گیس اور بجلی کے بلوں میں 400 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ گیس کا ماہانہ بل 200 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح بجلی کے بلوں میں بھی تقریباً 200 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ڈاکٹرز اور نرسز کیلئے مجموعی یوٹیلیٹی بل 500 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے ماہانہ کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں ہاسٹلز میں ایئر کنڈیشنر استعمال کرنے والوں کیلئے بل 12 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے ماہانہ مقرر کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق نئے نرخوں کا اطلاق یکم مئی 2026 سے ہوگا۔

دوسری جانب ڈاکٹرز اور نرسز نے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی کے باعث مالی دباؤ ہے، ایسے میں یوٹیلیٹی بلز میں اتنا بڑا اضافہ مشکلات میں مزید اضافہ کرے گا۔