عابد چوہدری: لاہور شہر کے مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں ابتدائی طور پر واقعات کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکھٹے کر کے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔
ایدھی ترجمان کے مطابق مغلپورہ، ہنجروال اور جنوبی چھاؤنی سے 3افراد کی لاشیں ملی ہیں مغلپورہ نہر سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش پانی میں تیرتی ہوئی ملی ہے ابتدائی طور پر واقعے کی نوعیت واضح نہیں ہو سکی جبکہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔
ایدھی ترجمان نے بتایا کہ ہنجروال کے علاقے میں نیاز بیگ نامی 45 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا ہےجبکہ جنوبی چھاؤنی کے علاقے نادر آباد سے بھی 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جاں بحق دونوں افراد بظاہر نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں۔
علاوہ ازیں ایدھی رضاکاروں نے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔