ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے سسٹم میں بوگیوں کی قلت کا سامنا ، ٹرین آپریشن شدید متاثر

 ریلوے سسٹم میں بوگیوں کی قلت کا سامنا ، ٹرین آپریشن شدید متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد :محکمہ ریلوے  کے شعبہ مکینیکل انجینئر حکام کی نااہلی اورناقص کارکردگی واضح ہونے لگی ہے ریلوے حکام ٹرین بوگیوں کی مرمت اور دیکھ بھال میں ناکام نظر آتےہیں ٹرین سسٹم کو چلانے کیلئے بوگیوں کی شدید قلت کا بھی سامناہے۔

ذرائع کے مطابق ریلوے کو ٹرین آپریشن چلانے کیلئے 1ہزار 468 بوگیاں درکار ہیں  اورسسٹم میں اس وقت 1ہزار 134 بوگیاں ہی موجود ہیں جبکہ ریلوے سسٹم میں 334 بوگیوں کی قلت درپیش ہے متعدد ٹرینیں شارٹ کمپوزیشن کے ساتھ چلائی جانے لگیں۔

ذرائع نے 175بوگیاں سالانہ مرمت کے بغیر ہی ٹریک پر چلائے جانے کا بھی انکشاف کیا ہےجسکے بعدسالانہ مرمت کے بغیر بوگیاں چلانے سے حادثات کا رسک بڑھ گیا ہے جبکہ مختلف ٹرینوں کے ریک سے 40 بوگیاں کم کرکے ٹرینیں چلائی  جارہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بوگیوں کی کمی سے ٹرین آپریشن شدید متاثر ہو کر رہ گیا ہے ورکشاپس میں 381بوگیاں مرمت کے مراحل مکمل ہونے کی منتظر ہیں جبکہ فنڈز کی قلت، پالیسی کا فقدان ، غیر ضروری تبادلے مرمتی کام میں خلل کا باعث بن رہے ہیں۔