ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ، رات کے اوقات میں دورانیہ 4 گھنٹے سے تجاوز

 شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ، رات کے اوقات میں دورانیہ 4 گھنٹے سے تجاوز
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جہاں رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا ہے، جس کے باعث شہری شدید کرب میں مبتلا ہیں۔

ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے، جس کے نتیجے میں الیکٹرانکس کی قیمتی اشیاء جلنے کے واقعات بھی رپورٹ ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے سسٹم پر دن کے اوقات میں بجلی کی طلب میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی بڑی وجہ شمسی توانائی (سولر سسٹمز) کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق بجلی کی طلب 3200 میگاواٹ سے کم ہو کر 1900 میگاواٹ تک آ گئی ہے۔

تاہم رات کے وقت شمسی توانائی کی پیداوار بند ہونے کے باعث بجلی کی طلب میں اچانک اضافہ ہو جاتا ہے، جس سے طلب و رسد میں فرق پیدا ہو رہا ہے اور صارفین کو طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حکومت کی جانب سے پیک آورز میں تقریباً ڈھائی گھنٹے لوڈشیڈنگ کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں اس اعلان کے برعکس زیادہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔