ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈرائیونگ  لائسنس: موٹر سائیکل  سواروں کیلئے اہم خبر

ڈرائیونگ  لائسنس: موٹر سائیکل  سواروں کیلئے اہم خبر
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پنجاب ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں اہم ریلیف فراہم کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اب موٹر سائیکل سواروں کو ایک ہی دن میں لرننگ اور ریگولر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جا رہا ہے، جس سے شہریوں کو بڑی سہولت میسر آئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال پنجاب بھر میں موٹر سائیکل سواروں کو 23 لاکھ 54 ہزار لائسنس جاری کیے گئے، جبکہ 10 لاکھ سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔ اس کے علاوہ 6 لاکھ 71 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے لرنر اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی، جبکہ 7 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد نے لرننگ سہولیات سے استفادہ کیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات میں بڑی تعداد ان افراد کی ہوتی ہے جو بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلاتے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے، لہٰذا شہری بھاری جرمانوں اور قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے فوری طور پر اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔