ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیل کی قیمت گرنے سے ہوئی بچت سے بلوچستان میں سڑکیں بنیں گی، حکومت کا فیصلہ

N25 Motorway, Quetta Chaman Motorway, City42
کیپشن: خام تیل کی قیمت کم ہونے سے پاکستان مین امپورٹ بل مین جو بچےت ہو گی اس سے اب کوئٹہ چمن موٹر وے M25 کو مزید بہتر تعمیر کیا جائے گا۔ پاکستان کے عوام کے لئے پٹرول اور ڈیزل کی کنزیومر پرائس جو ہے وہی رہے گی یا اس مین بہت معمولی کمی کی جائے گی۔ یہ فیصلہ آج وفاقی کابینہ کے اجلاس مین کیا گیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس مین یہ اہم فیصلہ کیا گیا کہ عالمی مارکیٹ مین خام تیل کی قیمت گرنے سے پاکستان کو ہونے والی عظیم بچت کی رقم بلوچستان میں انفراسٹرکچر کی بہتری پر خرچ کی جائے گی۔ اب یہ بچت بلوچستان کی اہم شاہراہ کو دو رویہ کرنے پر لگایا جائے گی۔

وزیراعظم  شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم آفس، اسلام آباد میں منعقد ہوا -

اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اعلان کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کو صارفین تک منتقل کرنے کی بجائے اس رقم کو بلوچستان کی سب اہم شاہراہ N- 25 (چمن -کوئٹہ-قلاتـ -خضدار- کراچی شاہراہ) کو دو رویہ کرنے میں استعمال کیا جائے گا تاکہ بلوچستان کے عوام کو سفر کی بہترین سہولیات میسر آسکیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ  قومی شاہراہ کی بحالی موٹر وے کے معیار پر کی جائے۔

 اسی بچت سے کچھی کینال کا فیز 2 بھی مکمل کرنے میں استعمال ہو گی جس سے بلوچستان کی سینکڑوں ایکڑ زمین سیراب ہو گی اور صوبے سمیت پاکستان بھر میں خوشحالی آئے گی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، جو کہ خصوصی طور پر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شریک تھے، نے بلوچستان کے عوام کے لئے این 25 کی بحالی کے منصوبے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم ڈویژن کی سفارش پر پیٹرولیم پراڈکٹس (پیٹرولیم لیوی) آرڈینینس 1961 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ اس ترمیم میں قومی محصولات میں اضافہ ہو گا۔

وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سفارش پر حکومت کی ڈومیسٹک سیکیورٹیز جاری کرنے کے حوالے سے سسٹین ایبل انوسٹمینٹ سکوک  فریم ورک (Sustainable Investment Sukuk Framework) کی منظوری دے دی ۔ یہ فریم ورک مقامی طور پر پائیدار سرمایہ کاری کے لئے  سکوک جاری کرنے کے حوالے مددگار ثابت ہو گا جس کے تحت پائیدار ماحولیات اور قابل تجدید توانائی  کے حوالے سے منصوبوں کی فنڈنگ کی جا سکے گی۔  یہ فریم ورک  پائیدار ترقیاتی اہداف  ، نیشنلی ڈٹرمنڈ کانٹری بیوشنز (Nationally determined contributions) 2021 اور قومی ایڈیپٹیشن پلان 2023 کی تکمیل میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ وفاقی کابینہ نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی سفارش پر نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے بل کو پارلیمینٹ بھیجنے کی منظوری دے دی ۔

خام تیک کی قیمت گرنے سے پٹرول ڈیزل کی قیمت میں بہت بڑی کمی ناگزیر ہو گئی تھی۔ سٹی 42 واحد نیوز آؤٹ لیٹ ہے جس نے بتایا تھا کہ نیویارک کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت  14 ڈالر فی بیرل گرنے کا حقیقی معنی کیا ہے۔ سٹی 42 نے بتایا تھا کہ  خام تیل کی قیمت میں کمی کو پاکستان کی مارکیٹ پر منطبق کیا جائے تو پٹرول اور ڈیزل دونوں کی فی لٹر کنزیومر پرائس دو سو روپے فی لٹر سے کم ہو جائے گی۔ 

اب وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ خام تیل کی قیمت میں کمی سے ہونے والی قومی بچت کو بلوچستان مین اہم ترین شاہراہ کو ڈیویلپ کرنے پر خرچ کر دیا جائے۔ حکومت کے اس فیسلہ سے  موٹر سائیل اور کار استعمال رکنے والے شہریوں کی جیب سے کچھ نہین جائے گا صرف یہ ہو گا کہ ہر موٹر سائیل والے کو روزانہ دو بچاس روپے تک بچت ہونا تھی وہ اب بلوچستان مین اہم قومی خرورت پوری کرنے پے لگ جائے گی۔