ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگاپور کی پارلیمنٹ تحلیل

سنگاپور کی پارلیمنٹ تحلیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سنگاپور کے صدر تھرمن شانموگرٹنم نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی۔

 سنگاپور کے  صدر نے وزیرِ اعظم لارنس وونگ کے مشورے پر آئندہ انتخابات سے قبل پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا۔الیکشن کمیشن سنگاپو کا کہنا ہے کہ سنگاپور میں عام انتخابات 3 مئی کو ہوں گے، جبکہ 23 اپریل کاغذاتِ نامزدگی کا دن مقرر کیا گیا ہے۔

لی خاندان کی قیادت ختم کر کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے والے وزیرِ اعظم لارنس وونگ کے لیے آئندہ انتخابات پہلا انتخابی امتحان ہو گا۔

خیال رہے کہ انہوں نے مئی 2024ء میں پیپلز ایکشن پارٹی کے رہنما، سنگاپور کے بانی وزیرِ اعظم کے بیٹے لی ہسین لونگ کی جگہ لی تھی۔

سنگاپور: آئندہ انتخابات میں 4 نشستوں کا اضافہ 
سنگاپور میں ہونے والے آئندہ انتخابات میں پارلیمنٹ کی 4 نشستیں بڑھا کر کُل تعداد 97 کر دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات میں پالیمنٹ کی 93 نشستیں تھی۔

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات میں بیشتر نشستیں بلاک ووٹنگ سسٹم سے آتی ہیں، جو 1959ء سے برسراقتدار پیپلز ایکشن پارٹی (پی اے پی) کے حق میں ہے