ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبول سمارٹ فونز کی فہرست جاری

 مقبول سمارٹ فونز کی فہرست جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : گزشتہ ہفتے کے مقبول سمارٹ فونز کی فہرست جاری ہوگئی 

ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ گلیکسی اے 56 کی ٹرینڈنگ سمارٹ فون کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن تو بدستور برقرار ہے لیکن اس ہفتے کی ٹاپ 10 ڈیوائسز میں اوپو سمارٹ فون نے جگہ بنائی ہے۔گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے سمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:

فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 56 جبکہ دوسرے نمبر پر سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا موجود ہے۔شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو تیسرے، موٹورولا ایج 60 فیوژن چوتھے، ایپل آئی فون 16 پرو میکس پانچویں اور سام سنگ گلیکسی اے 36 چھٹے نمبرپر ہیں۔اوپو فائنڈ ایکس 8 الٹرا ساتویں (نئی انٹری)، شیاؤمی پوکو ایف 7 پرو آٹھویں، شیاؤمی پوکو ایف 7 الٹرا نویں اور 10 ویں نمبر پر انفنکس نوٹ 50 پرو + براجمان ہیں۔