طلحہ اشرف:سرکاری علاج گاہوں کو ٹھیکے پر دینے کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائینس پنجاب کا دھرنا 9 ویں روز بھی جاری ہے۔
سرکاری علاج گاہوں کو ٹھیکے پر دینے کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائینس پنجاب کا دھرنا 9 ویں روز بھی جاری ہے، ایک ہزار سے زائد مظاہرین مال روڈ چیئرنگ کراس پر دھرنا دئیے بیٹھے ہیں۔
سرگودھا ، فیصل آباد ، قصور ، سمیت دیگر اضلاع سے آئیے ڈاکٹر ، نرسس اور دیگر ہیلتھ ورکرز دھرنے میں شامل ہیں، مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچے بھی احتجاج میں شامل ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا ٹھیکے پر نہ دیا جائے اس سے صحت کا شعبہ بگڑ جائے گا ، ہمارے روزگار اور بچوں کا رزق نہ چھینیں۔