ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مستونگ:پولیس ٹرک پر دھماکا، 3 اہلکار شہید،16 زخمی  

مستونگ:پولیس ٹرک پر دھماکا، 3 اہلکار شہید،16 زخمی  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مستونگ میں پولیس کے ٹرک پر دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہیداورمتعددزخمی ہوگئے۔

 پولیس حکام کے مطابق مستونگ میں شمس آباد کے قریب پولیس کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا اور اس دوران دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جب کہ 16 زخمی ہوئے ہیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 ترجمان بلوچستان حکومت شاہدرند کے مطابق دھماکا مستونگ کےعلاقے کنڈ مسوری کے قریب ہوا جہاں آر ٹی سی قلات سے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والے ٹرک پر آئی ای ڈی دھماکاکیاگیا۔

 شاہد رند کے مطابق بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال اور سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ مستونگ دھماکے کےزخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہتر طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے،سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائےگی، حکومت بلوچستان شہداء کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔