ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد: زہریلی مٹھائی کھلانے پر بچوں کی موت، واقعہ کا مقدمہ درج

 حافظ آباد: زہریلی مٹھائی کھلانے پر بچوں کی موت، واقعہ کا مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 میاں مظہر: حافظ آباد 8 بچوں کو مٹھائی میں زہر خوانی کا معاملہ,  3بچے انتقال کر گئے, 5بچوں کو تشویش ناک حالت میں لاہور چلڈرن ہسپتال ریفر کر دیا گیا, واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

حافظ آباد میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ نے سب کو ہلا کر رکھ دیا،  گزشتہ روز حافظ آباد قلعہ صاحب سنگھ  میں نامعلوم کار سوار کی جانب سے کم سن بچوں کو زہریلی مٹھائی بانٹی گئی مٹھائی کھاتے ہی 8بچوں کی حالت تشویشناک ہو گئی 3بچے جا ں  بحق  ہوگئے ۔  

واقعہ کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کرلیا گیا، مقدمہ کے متن میں کہا گیا نامعلوم رکشہ ڈرائیور بچوں میں زہریلی مٹھائی تقسیم کر کے فرار ہوگئے ، مٹھائی کھانے سے 3بچے جاں بحق اور  5 کی حالت تشویشناک ہے جن کو  چلڈرن ہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی حرکت میں آگئی،   کہا کہ نا معلوم رکشہ سوار کی تلاش جاری ہے، افسوسناک واقعہ کے بعد  قلعہ صاحب سنگھ  کی فضا سوگوار ہے۔