فیاض جعفری: خیرپور ناتھن شاہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سینٹر میں ڈوائیس ہولڈرز آپے سے باہر ہوگئے, سینٹر میں ڈوائیس ہولڈرز نے خواتین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا, خاتون کا بازو ٹوٹ گیا۔
صوبہ سندھ کے شہر خیرپور ناتھن شاہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سینٹر میں ڈوائیس ہولڈرز طیش میں آگئے، امدادی فنڈر لینے آئیں خواتین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا، تشدد کےباعث خاتون کا بازو ٹوٹ گیا جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ڈوائیس ہولڈرز نے میرے ساتھ بہت ساری خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا, ڈوائیس ہولڈرز چھاتی پر ہاتھ رکھ کر دھکا دیتے رہے, بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سینٹر پر ڈوائیس ہولڈرز کی جانب سے بدتمیزی بھی کی گئی۔