ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 209 ٹریفک حادثات، 239 افراد زخمی

لاہور میں 209 ٹریفک حادثات، 239 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 209 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ 
 ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 209 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 239 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 98 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 141 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ 
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔