ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 800 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ47 ہزار 300 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 686 روپے اضافے کے بعد 212020 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر اضافے کے بعد 2371 ڈالر فی اونس ہے جبکہ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیئم شامل کرکے 2371 ڈالر فی اونس ہے۔